Nazam - Saray Asmaan Par Badal Chaye Hein
April 29, 2007 on 1:08 am | In Safaid Din Ki Hawa |سارے آسمان پر بادل چھائے ہیں
مجھے اپنا گھر بھول گیا ہے
میں گھر سے باہر ضرورت کی کوئی چیز لینے کے لیے نکلا تھا
گھر سے باہر نکلنے کے بعد مجھے اپنا گھر بھول گیاہے
اب میں اسے تلاش کررہا ہوں
اسے کیسے تلاش کروں
اکّا دکّا کوئی درخت ،
کبھی کبھی ، کہیں کہیں کو شناسا چہرہ،
اور دور دراز میں کہیں کوئی مانوس عمارت _______
سمجھ میں نہیں آتا
ایسے نامکمل نشانوں کی معرفت اپنے گھر تک کیسے پہنچوں گا
میرے آس پاس خواب کی کیفیت ہے
اور میرا دل گھر واپس جانے کو چاہتا ہے
No Comments yet »
RSS feed for comments on this post. TrackBack URI
Leave a comment
Presentation of Urdu Poetry Forum - Get RSS Feed:
Entries and comments feeds.
^Top^