Ghazal - Kis Taraf Jana Hai Mujh Ko Koun Sa Rasta Hai Woh
April 29, 2007 on 1:12 am | In Safaid Din Ki Hawa |کس طرف جانا ہے مجھ کو کون سا رستہ ہے وہ
کتنی سمتوں رو رہا ہے کس طرف ہنستا ہے وہ
منزل موہوم ہے اور خواب ہیں چاروں طرف
کتنے پردوں سے پرے ہے کس جگہ رہتا ہے وہ
میں سمجھ بھی پاؤں گا اس کی زباں ، گر مل گیا
کیا چھپا ہے اس کے اندر اور کیا کہتا ہے وہ
مشکلوں سے دور ہے اپنے مکان دور میں
یا ہماری ہی طرح کی مشکلیں سہتا ہے وہ
ایک دریائے فنا ہے اس کی ہستی اے منیر
خاک اڑتی ہے وہاں پر جس جگہ بہتا ہے وہ
No Comments yet »
RSS feed for comments on this post. TrackBack URI
Leave a comment
Presentation of Urdu Poetry Forum - Get RSS Feed:
Entries and comments feeds.
^Top^